Advertisement

یورپی یونین نے ہمیشہ پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کیا ہے، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت سمیت بچوں سے جبری مشقت، لیبر قوانین ، سیاسی صورتحال اور یورپی یونین کی جانب سے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کوویڈ 19 ایمرجنسی میں بھرپور اقدامات کیے ہیں، بڑے شہروں سمیت ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کوویڈ ویکسینیشن سینٹر قائم کیے ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ ہر فرد کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات نے کہا کہ سندھ حکومت کو ویکسین کی کمی کا سامنا ہے، سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے قیمتوں کا تعین نہ کرنے کے باعث خریداری میں تاخیر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی وجہ سے مہاجرین کی آمد کا خدشہ ہے، پوری دنیا میں مہاجرین کو کیمپس میں رکھا جاتا ہے، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں افغان مہاجرین کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ بنا لیے ہیں اور ملکیتیں خریدلی ہیں، اب دوبارہ افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال خراب ہے، خدشہ ہے کہ بڑی تعداد میں مہاجرین کراچی کا رخ کریں گے، سندھ مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، ہم نے وفاقی حکومت کو کہا کہ افغان مہاجرین کو سرحدی علاقوں میں کیمپس میں رکھا جائے۔

Advertisement

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری صوبے میں جنگلات کی بحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، سندھ نے مینگروز فاریسٹ لگانے کے تین مرتبہ عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں، ایک دن میں ساحلی علاقوں میں دس لاکھ مینگروز کے درخت لگائے ہیں، سندھ حکومت کے اقدام کو جنیوا کانفرنس میں سراہا گیا ہے، ہم نے کاربن کریڈٹ معاہدہ بھی کرلیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان میں مختلف شعبوں کی ترقی میں تعاون فراہم کرتا ہے، یورپی یونین قرضہ نہیں، امداد دیتی ہے۔

یورپی یونین کی سفیر نے مزید کہا کہ بالخصوص فنی تعلیم و تربیت، پانی کی فراہمی اور یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تجارتی رابطوں کی بہتری کے لئے تعاون فراہم کر رہا ہے، یورپی ممالک میں پاکستان سے تجارت کا حجم 33 فیصد ہے، کوویڈ 19 کی صورتحال میں یورپ کو پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version