Advertisement

پاکستان کی معروف اداکارہ سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سنئیر اداکارہ سلطانہ ظفر انتقال کرگئیں۔

تنہائیاں’ اور ’ان کہی’ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اداکاری کرنے والی پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ سلطانہ ظفر کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ کا انتقال امریکا میں گزشتہ شب 15 جولائی کو ہوا۔

تاہم سلطانہ ظفر کے خاندانی ذرائع کی جانب سے ان کے انتقال کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

سلطانہ ظفر اپنے منفرد حیدرآباد لب و لہجے کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔

اداکارہ سلطانہ ظفر نے ’تنہائیاں’، ’ان کہی’، ’آخری چٹان’ سمیت پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کی تاہم انہیں ’تنہائیاں‘ میں ادا کیے جانے والے مختصر کردار سے بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی  تھی۔

دوسری جانب پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے) کی جانب سے سلطانہ ظفر کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

Advertisement

پی این سی اے نے فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر کی گئی پوسٹس میں کہا کہ ماضی کی مقبول اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کرگئیں۔

لیجنڈری اداکارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں مقیم تھیں اور ‘ارمیل اسٹوڈیو’ کے نام سے ایک امریکا میں ایک بوتیک چلارہی تھیں۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ وہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھیں، سلطانہ ظفر ’تنہائیاں‘ اور ’ان کہی’ میں اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں

انہوں نے سوگواران میں 2 بیٹے چھوڑے ہیں جو امریکا ہی میں مقیم ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version