Advertisement

دنیا کی امیر ترین شخصیت نے بھی خلا کا چکر لگالیا

دنیا کی امیر ترین شخصیت نے بھی خلا کا چکر لگالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آن لائن مارکیٹ کے بانی جیف بیزوس نے بھی خلا کا چکر لگالیا ہے۔

جیف بیزوز اپنی ہی کمپنی نیو شیپرڈ کے اسپیس ایئرکرافٹ میں خلا سے ہوکر زمین کی جانب آئے۔

جیف بیزوز اسپیس ایئرکرافٹ کے دیگر تین ممبران سمیت خلائی شٹل میں روانہ ہوئے، وہ تین منٹ بعد خلا میں پہنچے اور انھیں کشش ثقل کے ختم ہونے کا احساس ہونے لگا۔

جیف بیزوز کا یہ سفر مجموعی طور پر صرف 10 منٹ پر محیط تھا اور وہ واپس زمین پر ایک صحرا میں آگرے جہاں پہلے سے موجود عملہ ان کا انتظار کرتا رہا۔

Advertisement

خلا کا چکر لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جیف بیزوس نے بتایا کہ یہ ان کا سب سے بہترین دن ہے، یہ بہت ہی شاندار ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ موجودہ نسل کا کام ہے کہ وہ خلا تک راستہ بنائے، تاکہ آئندہ آنے والی نسل تخلیقی صلاحیت کو جاری رکھ سکے۔

واضح رہے کہ خلا کا سفر کرنے والے جیف بیزوز دوسرے کھرب پتی جبکہ مجموعی طور پر 571ویں خلاباز بن گئے ہیں۔

ان سے قبل ایک اور کھرب پتی رچرڈ برینسن خلا کا سفر کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version