Advertisement

عمران خان نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرا پورا خاندان کشمیری ہے، 2011میں بھی نیلم آئی تھی تب میں سیاست میں نہیں تھی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ میاں صاحب نے مجھے کہا تمہیں کشمیر میں کوئی خطرہ نہیں۔

[amazonad category=”Electronics”]

مریم نوازنے یہ بھی کہا کہ سب کو کشمیر کے بیٹے نوازشریف اور شہبازشریف کا سلام ، آپ کے ہر دکھ میں نوازشریف کی طرح شریک ہوں گی۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس حلقہ میں شاہ غلام قادر کو خریدنے کی کوشش کی۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا، جو انسان کشمیر کو بھارت کی جھولی میں  پھینک دے اس کے ہاتھ میں اپنی تقدیر دو گے؟

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عوامی نمائندے صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہیں، وہ دن آئے گا جب نوازشریف کی قیادت میں ہم مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بھی جیتیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version