Advertisement

اس حکومت نے قومی نوعیت کے منصوبے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے، احسن اقبال

احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت نے قومی نوعیت کے منصوبے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے  اسپورٹس سٹی نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ اسپورٹس سٹی منصوبہ مفاد عامہ کا تھا، اسپورٹس سٹی جیسے شاندار منصوبے پر مجھے اڈیالہ جیل موت کی چکی میں قید رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی بنیاد پر میرے خلاف جھوٹا اور بھونڈا ریفرنس بنایا گیا یہ کہا گیا کہ اس منصوبے پر 6 ارب ضائع کیے گئے حالانکہ یہ منصوبہ 2.9 ارب کا تھا، حکومت کی طرف سے بھونڈے الزامات لگا کر اس منصوبے کو سکینڈلائز کیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت نے بہترین منصوبے کو تین سال میں بھوت بنگلہ بنا دیا ہے، کیا اس جدید منصوبے کو بنانا جرم تھا یا اسے برباد کرنا جرم ہے؟ الزام صرف یہ ہے کہ منصوبہ نارووال میں کیوں بنا، کیا نارووال بھارت میں ہے؟ انتقامی کارروائیوں کے لیے یہ نیب اس حکومت کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ اسپورٹس سٹی میرا گناہ نہیں میرا اعزاز ہے، میرا بس چلے تو پورے پاکستان میں درجنوں ایسے منصوبے بناؤں، اب اسپورٹس سٹی پر جو اضافی پیسے خرچ ہوں گے اس کی ریکوری عمران نیازی صاحب سے کی جائے گی، اس شاندار منصوبے کو برباد کرنے پر عمران نیازی کے خلاف مقدمہ چلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
9مئی سازش تھی، نشانہ بانی پی ٹی آئی تھے، عمر ایوب
صارفین کےلیے بری خبر؛ ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے83 پیسے فی یونٹ مہنگی
شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
نو مئی کے واقعات قابل مذمت، بزنس کمیونٹی اپنی پاک فوج کے ہمقدم ہے؛ عاطف اکرام شیخ
پاکستان ازبکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار
Next Article
Exit mobile version