بندر کی چائے کے ڈھابے پر برتن دھونے کی ویڈیو وائرل

بھارت میں بندروں کی بہتات کے باعث مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو گئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر کسی محنت کش مزدور کی طرح چائے کے ڈھابے پر بیٹھا ہوا ہے اور ایک سفید پلیٹ کو بلکل کسی انسان کی طرح دھو رہا ہے، بندر پلیٹ دھونے کے بعد اسے سونگ کر بھی دیکھتا ہے کہ کہیں پلیٹ میں سے بدبو تو نہیں آرہی۔
ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور بالی ووڈ فلم کا ایک ڈائیلاگ بھی چل رہا ہے، جس میں شارخ خان نے کہا تھا کہ امی جان کہتی تھیں کہ کوئی دھندا چھوٹا نہیں ہوتا اور دھندے سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
[amazonad category=”Mobile”]
اس ویڈیو پر اب تک 2 لاکھ 63 ہزار 6 سو سے زائد صارفین پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں اور کچھ صارفین نے اپنے تبصروں میں بندر سے برتن دھلوانے کو جانور کے ساتھ زیادتی کے مترادف قرار دیا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ تمام مائیں یہ ویڈیو دیکھ کر بولیں گی، دیکھ لے تجھ سے تو یہی اچھا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ بندر بھی کہے گا، دو وقت کی روٹی کے لئے کرنا پڑتا ہے ۔
واضح رہے کہ بندر سب سے چالاک جانور ہے جو انسانوں کو دیکھ کر بہت سے امور کی انجام دہی سیکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News