Advertisement

وزیراعظم جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہاں تباہی آجاتی ہے، ناصر شاہ

ناصرحسین

صوبائی وزیر بلدیات برائے سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہاں تباہی آجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات برائے سندھ ناصر شاہ نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ کراچی یا سندھ میں کسی چیز کا نوٹس نہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کا معاملہ پتہ نہیں ہے تو پی ٹی آئی کی تنقید بلاجواز ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ ہم نے ایف آئی آر کے بعد مکمل شواہد کے ساتھ گرفتاری کے لیے تجویز پر غور کیا ہے۔ ابھی اس پر بحث ہوگی اور کوشش یہی ہے کہ قانون میں بہتری آتی رہےاور اگر کوئی جرم کرے تو اس کو پکڑا بھی جائے۔

ناصر شاہ نے عمران خان اور مریم نواز پہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر الیکشن کے حوالے سے عمران خان اور مریم صاحبہ خوب دعوے کررہے ہیں۔ عمران خان زرا یہ تو بتائیں کہ ان 3 سالوں میں انھوں نے کیا کیا ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version