Advertisement

ایوارڈ شو میں جانے سے بہتر گھر پر رہنا ہے، متھیرا

پاکستان کی معروف میزبان، اداکارہ و ماڈل متھیرا نے شوبز ستاروں کو اہم مشورہ دے دیا۔

اداکارہ و ماڈل متھیرا نے شوبز ستاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایوارڈ شوز میں جانے سے بہتر ہے کہ انسان گھر پر رہ لے۔

سوشل میڈیا پر متھیرا کے ایک انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ کو ایوارڈ شوز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متھیرا شو کے میزبان نعمان اعجاز سے گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر کسی کو شہرت ملنی ہوتی ہے تو وہ اُسے گھر بیٹھے بھی مل سکتی ہے، اس کے لیے ایوارڈ شوز میں جانا ضروری نہیں۔

Advertisement

متھیرا نے کہا کہ بہت سے لوگ ایسے بھی جو ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے لباس کی تعریف کرتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے وہی لوگ اُن کی برائیاں کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اسی لیے میرا ماننا یہ ہے کہ لوگوں کی تنقید سُننے سے بہتر ہے کہ انسان گھر میں بیٹھے اور ان سب چیزوں سے دور رہے۔

دوسری جانب متھیرا نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب اس انڈسٹری میں آئی تو مجھے لوگوں سے بہت ڈر لگتا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اب وقت گُزرنے کے ساتھ مضبوط ہوگئی ہوں اور میرا ماننا یہ ہے کہ اگر کوئی مجھے کچھ بولے گا تو اُسے اُسی وقت جواب ملے گا۔

متھیرا نے مزید کہا کہ ہمیں انسان کا نہیں بلکہ خُدا کا خوف ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اداکاراؤں نے مغربی طرز کے لباس زیب تن کیے تھے جس کی وجہ سے اُنہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version