Advertisement

دوران حراست موت یا تشدد کے خاتمے کے لیے سزا کا بل منظور

سینیٹ اجلاس

سینیٹ اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا

سینیٹ میں دوران حراست موت یا تشدد کے خاتمے کے لیے سزا کا بل منظور کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن رکن کی جانب سے پیش کیا گیا دوران حراست تشدد اور موت کے انسداد اور سزا کا بل 2021 منظور کر لیا گیا۔

بل پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا، وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے بل کی حمایت کی گئی۔

[amazonad category=”Electronics”]

بل کے متن کے مطابق تشدد کرنے والے سرکاری ملازم کو 10سال تک قابل توسیع قید ہوگی، تشدد کرنے والے سرکاری ملازم پر 20 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

Advertisement

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ تشدد نہ روکنے والے سرکاری ملازم کو 5 سال قید، 10 لاکھ جرمانہ ہوگا، جرمانے کی رقم متاثرہ شخص کو ادا کی جائے گی۔

بل کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی خاتون کو کسی مرد کی تحویل میں نہیں دیا جائے گا، تشدد کے ذریعے حاصل بیان قابل قبول نہیں ہو گا، جرم نا قابل سمجھوتہ اور ناقابل ضمانت ہو گا۔

متن کے مطابق متاثرہ شخص کا عدالت میڈیکل اور نفسیاتی معائنہ کروائے گی، تشدد کی صورت میں معاملہ سیشن کورٹ کے سپرد کیا جائےگا، سیشن کورٹ روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کرے گی، فیصلہ 60 روز میں ہوگا۔

بل کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ سیشن کورٹ متعلقہ سرکاری ملازم کی معطلی یا تبادلے کی سفارش کرے گی، کیس کی تحقیقات 14 روز کے اندر مکمل کی جائے گی، فیصلے کے خلاف اپیل 30 روز کے اندر کی جاسکے گی۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بل کی منظوری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آخر کار تشدد کو جرم قرار دینے کے راستے پر گامزن ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ وہ بل کی منظوری پر بہت خوش ہیں اور اس بل کے لیے تعاون کرنے پر تمام سینیٹرز، وفاقی وزیر انسانی حقوق اور سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے سابق چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version