روڈ کی تعمیر سے علاقے کی پراپرٹی کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ روڈ کی تعمیر سے علاقے کی پراپرٹی کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سعودآباد چورنگی سے تھڈو نالو اور سومارکنڈیانی گوٹھ تک 3.5 کلومیٹر روڈ کا افتتاح کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس روڈ پر 130 میٹر آرسی سی برج بھی بنائے گئے ہیں، یہ روڈ ورلڈ بینک کے تعاون سے کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت تعمیر ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ یہ پروجیکٹ 1.2 ارب روپے کی لاگت سے مکل ہوا ہے، کراچی ٹرانسفورمیشن اسٹڈی کے مطابق سندھ حکومت نے شہر کے تین علاقوں میں روڈ اور برجز کی تعمیر کی، ان تین علاقوں میں صدر ڈاؤن ٹاؤن، ملیر اور کورنگی میں ترقیاتی کام ہوئے، یہ نئے روڈ تھڈو نالو کے دوسری طرف واقع ملیر کے دیہاتی علاقے کو شہری علاقوں سے جوڑتا ہے، اس روڈ کی تعمیر سے ملیر کے دیہی زندگی اور معیشت میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پروجیکٹ 5 جولائی 2019 کو شروع کیا گیا تھا، سعودآباد روڈ کا 2.9 کلومیٹر دو رویہ روڈ ہے، سعود آباد چورنگی کو بھی ٹریفک کی سہولت تک کیلئے ری ڈزائن کیا گیا ہے، اس روڈ کے ساتھ ایک کلومیٹر گرین بیلٹ کے ساتھ واک وے بھی بنایا گیا ہے، واک وے 9 میٹر کشادہ ہے جس پر بہترین لائیٹ، اسٹریٹ فرنیچر اور دو بس اسٹاپ بنائے گئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے مزید یہ بھی کہا کہ پوری سڑک پر 200 پولز لگاکر 140 واٹ کی ایل ای ڈی لائیٹ لگائی گئی ہیں، روڈ کی دونوں اطراف پر پینے کے پانی کی لائنز بچائی گئی ہیں، روڈ کے ساتھ 50 گاڑیوں کی پارکنگ بھی بنائی گئی ہیں اور برج کے قریب اربن فاریسٹ بھی بنایا گیا ہے، اربن فاریسٹ میں 1000 نیم، گلوہر، صدابہار اور بوگن بیلا بیل کے درخت لگائے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ روڈ اور برج کی تعمیر سے علاقے کی خوبصورتی بڑھ گئی ہے، یہ روڈ کے واک وے اور بیٹھک ایک بہترین تفریح گاہ بن گیا ہے، یہ علاقے کے لوگوں پر منحصر ہے کہ اس خوبصورتی کی حفاظت کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا یہ بھی ہے کہ کراچی نیبرہوڈ پروجیکٹ کے تحت یہ تیسرا منصوبہ ہے، آج بھی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس منصوبے کا افتتاح کرنا تھا، مگر انہوں نے مجھے ہدایت کی کہ افتتاح کریں، میں پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں وہ ہمیں حوصلہ دیتے ہیں، یہ منصوبہ ہمارے سلوگن پیپلزپارٹی خدمت میں سب سے آگے کا عملی نمونہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک سال بھی نہیں ہوا یہ تیسرا منصوبہ ہے جسکا افتتاح ہورہا ہے، یہ منصوبہ 1.2 ارب کی لاگت سے مکمل ہوا ہے، ہم نے کراچی کی منصوبہ بندی کے تحت اسٹڈی کی تھی، ایک روڈ بنانا مسئلہ نہیں تھا اسکو بہترین منصوبے میں تبدیل کیا، ایسا منصوبہ جہاں لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ ملکر بیٹھ سکیں، یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جسے لوگ اپنے گھر کا حصہ سمجھیں، یہ منصوبے تبھی کامیاب ہونگے جب شہری انہیں اون کریں، شہری ان منصوبوں سے استفادہ بھی کریں اور گھر کی طرح خیال بھی کریں، یہ سمجھیں آپ کے گھر کی ایکسٹینشن ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پر تنقید بہت ہوتی ہے، ہم تنقید سننے کے آدی ہوگئے ہیں، یہاں بوندا باندی ہوجائے تو میڈیا والا فلور سے دیکھاتے ہیں یہاں سمندر بہہ رہا ہے، کہا جاتا ہے کہ سندھ میں کام نہیں ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ کورنگی ہمارا کونسلر بھی نہیں تھا، لیکن ہم نے کورنگی روڈ اور چورنگی بنائی، ابراہیم حیدری میں نیبر ہوڈ بنا رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری پورے پاکستان میں نیبر ہوڈ پروگرام بنائیں گے۔
مراد علی شاہ کا کہنا یہ بھی ہے کہ سندھ میں جو کام شروع ہوا ہے، یہ ہم پورے پاکستان میں کریں گے، میرا بجٹ دیتے ہوئے 12 واں آل ہے، مجھے تقریر نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، لیکن جو تیاری کرکے آئے تھے اس کے خلاف سازش ہوگئی، سازش کرنے والے خود اس کا بتائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

