ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف T20 سیریز جیت لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں 25رنز سے ہرا کر 5 میچز کی سیریز تین دو سے اپنے نام کر لی۔
[amazonad category=”Auto”]
سینٹ جارج میں کھیلے گئے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ صفر پر گری ، لیکن پھر ڈی کوک اور مارکرم نے شاندار بیٹنگ کی ،دونوں نے 128 رنز کی شراکت بنائی ۔
ڈی کوک 60 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ، مارکرم نے 70رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، جنوبی افریقہ کا اسکور 4 وکٹ پر 168 رنز رہا ۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنر ایون لوئیس نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ،ٹیم 9 وکٹ پر 143 رنز بنا سکی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News