Advertisement

وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی طور پر طفل مکتب قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کے مسئلہ پر عالمی خاموشی توڑی، عمران خان نے او آئی سی، یو این اور پوری دنیا میں کشمیر پر آواز بلند کی۔

[amazonad category=”Mobile”]

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی سیاست کا نہ تو کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی مقصد ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کو کشمیر کی تاریخ اور عوام کی جدوجہد کا کچھ پتا ہی نہیں۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کے والدین پاکستان کے اربوں روپے لوٹنے کے مقدمات میں ملوث اور مفرور ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ان کی تقریروں سے بھی پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہنا کیا چاہ رہے ہیں، 30، 30 سال حکومت کرنے والوں کو پتا نہیں کہ ان کی پالیسی کیا ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بہتر ہوتا جلسوں میں اپنی کارکردگی بتاتے لیکن انہوں نے سیاسی طعنوں کی محفل برپا کردی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جن کا پیسہ بیرون ملک ہو، وہ کیسے پاکستان کے نظریے کی حفاظت کریں گے، آزاد کشمیر میں دونوں پارٹیوں نے 10 سال حکومت کی، کارکردگی صفر دکھائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version