Advertisement

سیاسی حل ہی افغانستان میں امن کا راستہ ہے، نیڈ پرائس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی حل ہی افغانستان میں امن کا راستہ ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے گزشتہ 20 سالوں کے دوران  افغان عوام اور افغان حکومت کے ساتھ شراکت کی ہے ، افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد شراکت داری کم نہیں ہوگی۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ کابل میں ایک سفارتی احاطے کو برقرار رکھیں گےجبکہ  انخلاء کے بعد بھی افغان عوام کے ساتھ شراکت داری جاری رہے گی۔

سفارت کاروں کی سیکورٹی کیلئے ضرورت کے مطابق امریکی فوجی موجود رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سیکورٹی معاملات پر ہماری گہری نظر ہے ، افغانستان میں طالبان کی جانب سے جاری پرتشدد کارروائیاں بند ہونی چائیے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا افغانستان میں زبردستی کی حکومت قبول نہیں کرے گی۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ،  افغانستان کا معاملہ وراثت میں ملا ہے اور ہم افغان امن مصالحتی عمل کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  بندوق کے زور پر آنے والی حکومت کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہوتی ، افغانستان میں بندوق کے زور پر حکومت کرنے والے عالمی حمایت حاصل نہیں کر پائیں گے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے افغان مذاکرات میں معاون کا کردار ادا کیا ہے۔

 

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version