Advertisement

تمام ویکسینشن سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، سارہ اسلم

سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ تمام ویکسینشن سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرسارہ اسلم نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 2.7، فیصل آباد میں1.7، بہاولپور میں 0.3 اور ملتان میں 1.3 ریکارڈ کی گئی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ عیدالاضحٰی پر کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

سارہ اسلم نے کہا ہے کہ مویشی منڈی میں بزرگوں اور بچوں کو ساتھ لے کر نہ جائیں، خصوصاًعیدالاضحٰی کے موقع پر بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتعمات سے مکمل اجتناب کریں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں، 18 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں اور کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
Next Article
Exit mobile version