Advertisement

الیکشن کمیشن نے وزیر امور کشمیر کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے، مریم نواز

مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیر امور کشمیر کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیر نے نہتے آزاد کشمیریوں پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کا استقبال جوتوں اور انڈوں سے ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باغ میں اے ٹی ایم ملنے پرعمران خان نے الیکشن مہم کا آغاز کیا تھا، جس کے پاس پیسہ ہوعمران خان اسی کے پاس جاتے ہیں، عمران خان کا استقبال انڈوں اورٹماٹروں سے مت کرنا، عمران خان کو ہار پہنانا جس میں لکھا ہو چینی چوری میں نمبر ون، عمران خان کے سر پر ’’کشمیر فروش‘‘ کا تاج پہنانا، سنا ہےعمران خان آج کشمیر آرہے ہیں، عمران خان نے باغ میں اے ٹی ایم ڈھونڈ لیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ 2018 والی ن لیگ نہیں جو چوری شدہ الیکشن تسلیم کرلے گی، یہ ڈسکہ والی ن لیگ ہے جو دھند سے بھی لوگوں کو ڈھونڈ کر لے آئے گی، مخالفین بھی مان رہے ہیں ن لیگ نے سب کی دوڑیں لگا دی ہیں، ن لیگ کشمیر کے انتخابات جیت چکی ہے، ن لیگ کا جیتاہوا الیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ کشمیر نے الیکشن سے پہلے اپنا فیصلہ سنا دیا تھا، کشمیریوں کا فیصلہ نواز شریف اور شیر ہے، نواز شریف کی آواز پورے کشمیر میں گونج رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version