Advertisement

آم کی برآمد سے کروڑوں ڈالرز زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے، مشیر تجارت

عبدالرزاق داؤد

روایتی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات 32 فیصد جب کہ غیر روایتی مارکیٹ میں برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ آم کی برآمد اور ویلیو ایڈیشن سے کروڑوں ڈالرز زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر کا آم کا گودا برآمد کرنے کی استعداد ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ جاپان نے بھی پاکستان سے آم کی درآمد کی منظوری دی ہے،2021 میں 1 لاکھ 60 ہزار ٹن آم برآمد ہونگیں۔

عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال 80 ہزار ٹن آم کی برآمد کا ہدف تھا لیکن ہدف سے زیادہ برآمد ہوا،آم کی برآمد اور ویلیو ایڈیشن سے کروڑوں ڈالرز زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ حکومت روس اور چین کی مارکیٹوں تک پاکستانی آم کی رسائی کے اقدامات کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version