Advertisement

سلمان خان کے قریبی دوست نے کترینہ کی جلد شادی کی طرف اشارہ دیدیا

کترینہ کیف

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے قریبی دوست نے بالی ووڈ کی ہر دل عزیز اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جلد شادی کی طرف اشارہ دے دیا ہے۔

گزشتہ دنوں کترینہ کیف نے اپنی 38ویں سالگرہ منائی تھی،اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ کے لاکھوں مداحوں اور دوستوں نے اُنہیں اپنے اپنے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی۔

اس موقع پر سلمان خان اور کترینہ کیف کے قریبی دوست نے ایشلے ریبیلو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی تھی۔

ایشلے ریبیلو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کترینہ کیف کی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سفید رنگ کے دلہن کے لباس میں ملبوس تھیں۔

Advertisement

اداکارہ کے دوست نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ تصویر بہت جلد حقیقت ہوسکتی ہے۔

ایشلے ریبیلو کی انسٹاگرام اسٹوری سے واضح ہورہا ہے کہ کترینہ کیف بہت جلد وکی کوشل کے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

دوسری جانب کترینہ کیف نے ایشلے ریبیلو کی انسٹاگرام اسٹوری پر ردّعمل دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف نے 2003 میں فلمی سفر کا آغاز کیا، اس دوران انہوں نے بالی ووڈ کے تینوں خانوں کے ساتھ فلمیں کیں لیکن ان کی جوڑی کو سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ زیادہ سراہا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version