اسلام آباد: نور مقدم کیس کی تفتیش جاری

اسلام آباد میں نور مقدم کیس کی تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوران تفتیش ملزم ظاہر جعفر نے خود کو پاگل ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کرلیا تاہم قتل کی وجہ بتانے سے گریزاں، ملزم خود کو ذہنی مریض یا پاگل ثابت کرنے کیلئے بیان بدلتا رہا، ملزم قتل کی وجہ بھی مختلف اوقات میں مختلف بتا رہا ہے۔
اس کے علاوہ پولیس کو نور مقدم پر تشدد کی وڈیو شواہد بھی مل گئی، ملزم مقتولہ پر تین گھنٹے تک تشدد کرتا رہا، مقتولہ نور مقدم ملزم کے تشدد سے بھاگ کر بالکنی کے ذریعے گارڈ تک پہنچی اور جان بچانے کیلئے خود کو سیکورٹی کیبن میں چھپا لیا، ملزم ظاہر جعفر نے آکر سیکورٹی کیبن سے مقتولہ کو کھینچ کر نکالا اور گھسیٹتا ہوا اپنے کمرے میں لے گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

