Advertisement

خاتون کے بستر کے نیچے سے 18 سانپ برآمد

ایک خاتون کے پلنگ کے نیچے رہنے والے 18 سانپ ملے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  جارجیا میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون نے یہ جاننے کے لیے کہ اس کے بستر کے نیچے سے سرسرانے کی آواز کیوں آرہی ہے اور بالوں جیسی کوئی چیز کی موجودگی پر جب اس نے بستر ہٹائی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس کے نیچے 18 سانپ موجود تھے۔

اس واقع کے حوالے سے  ٹرش ولیچر نامی خاتون اور اس کے شوہر نے بتایا کہ بالوں جیسی جو چیز نظر آرہی تھی وہ سانپ کا چھوٹا بچہ تھا۔

جبکہ اس کے علاوہ بستر کے نیچے ماں سمیت مزید 16 بچے موجود تھے۔

خاتون کے شوہر نے بعدازاں ان سانپوں کو ایک بیگ میں رکھ کر قریب ہی واقع ایک کھاڑی پر چھوڑ دیا۔

Advertisement

 مقامی محکمہ جنگلات کے ایک آفیشل نے گھر کا دورہ کرکے اور سانپوں کا جائزہ لیکر بتایا کہ یہ زہریلے سانپ نہیں ہیں۔

 جبکہ گھر کی تلاشی کے بعد اس نے بتایا کہ مزید سانپ موجود ہیں۔

لیکن خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اب شاید اسے کسی ماہر امراض قلب سے ملنا پڑ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version