عمران صاحب خود کو ہر قانون اور ضابطے سے بالاتر سمجھتے ہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب خود کو ہر قانون اور ضابطے سے بالاتر سمجھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطوں کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے تحت خود مختار اداروں، الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں کو عمران صاحب خاطر میں نہیں لاتے، قانون اور اداروں کو خاطر میں نہ لانے کا عملی مظاہرہ عمران صاحب نے گزشتہ روز دکھایا ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن عمران صاحب کو نوٹس جاری کرے، جس کو الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر سے نکل جانے کا حکم دیا تھا ان کوعمران صاحب ہیلی کاپٹر میں اپنے ساتھ لے آئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے قانونی حکم کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمیشن کو چیلنج کیا ہے، یہ رویہ عمران صاحب کی مجرمانہ اور فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران صاحب نے پہلے گالی گلوچ بریگیڈ کو آزاد جموں و کشمیر بھیجا، نوٹ نہ چلے تو گولی چلائی، اب کھلم کھلا الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ڈسکہ والی ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں کا آزاد جموں و کشمیرکے عوام ڈسکہ کے عوام کے انداز میں دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

