شوبز ستاروں کے نوجوانی میں کئے گئے نادانی کے فیصلے

کچھ ایسے ستارے ہیں جنہوں نے پہلی شادی کم عمری میں کی اور پھر انہیں احساس ہوا کہ یہ فیصلہ شاید ایک نادانی کے سوا کچھ نہیں تھا۔
[amazonad category=”Auto”]
ولی حامد علی خان
حال ہی میں ولی حامد علی خان کی زندگی میں نئے رنگ شامل ہو ہی گئے۔
استاد حامد علی خان کے صاحبزادے ولی نے نوجوانی کے دنوں میں اپنی عمر سے خاصی بڑی اداکارہ نور سے شادی کی۔
یہ شادی ان کی فلم کی شوٹ کے دوران ہوئی اور تین سال قائم رہی۔
اس شادی کے دوران ہی ولی اور نور دونوں کو اندازہ ہوگیا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک ایسا فیصلہ تھا جو نور کے لئے جلد بازی اور ولی کے لئے نادانی کے سوا کچھ نا تھا۔
تاہم ان انہوں نے دوسری سادگی سے شادی کرکے اپنی زندگی بسالی ہے اور کافی خوش ہیں۔
اسد صدیقی
اداکار اسد صدیقی جو کہ عدنان صدیقی کے بھانجے بھی ہیں انہوں نے پہلی شادی انتہائی محبت اور خوابوں کے ساتھ فیشن ہاؤس کی اونر ماہم بابر سے کی۔
ماہم ایک اسٹائل کرئیٹر ہیں اور دونوں کی شادی دو سال تک رہی لیکن شادی کے بعد ہی انہوں نے زندگی کے رنگوں کو دیکھا تو کافی کچھ تلخ لگا۔
دوسری بار ان کی شادی زارا نور سے ہوئی اور اب وہ اپنے اس فیصلے سے کافی خوش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News