Advertisement

سارہ خان کے بھائی پر تنقید، غنیٰ علی برہم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ سارہ خان کے بھائی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ سارہ خان کی تعریف تو ہر ایک شخص کرتا نظر آتا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے بھائی کو دیکھ کر خوش نظر نہیں آرہے ہیں۔

حال ہی میں سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر اور بہن بھائیوں کے ہمراہ اپنی 29ویں سالگرہ منائی جس کی تصویریں اور ویڈیوز اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

سارہ خان نے ایک تصویر اپنی دونوں بہنوں اور بھائی کے ساتھ بھی لی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سارہ خان کے بھائی کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خاموش نہ رہ سکے اور اُن پر خوب تنقید کے تیر برسائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ سارہ خان کا بھائی کچھ زیادہ ہی اسمارٹ ہے۔

Advertisement

رمشا نامی صارف نے لکھا کہ کیا سارہ خان نے بھائی اُدھار لیا ہے؟

Advertisement

عبداللّہ نامی صارف نے لکھا کہ یہ سارہ خان کا سگا بھائی نہیں لگ رہا‘

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سارہ خان اور نور ہی سارے پیسے کھا جاتی ہیں، تھوڑا پیسہ اپنے بھائی پر بھی لگا دو۔

دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل غنیٰ  سارہ کے بھائی پر کی جانے والی تنقید پر خاموش نہیں رہی اور ادکارہ نے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

غنیٰ علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام اسٹوری پر ایک سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی پوسٹ  شیئر کی ہے جس میں سارہ خان کے بھائی کی صحت اور شخصیت پر کافی تنقید کی گئی تھی۔

غنیٰ علی نے اس پوسٹ اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کیے گئے کمنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ آپ سب احساس سے عاری انسان ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version