Advertisement

ہیری اور میگھن کے انٹرویو کی ایمی ایوارڈز میں نامزدگی پر تنقید

ہیری اور میگھن

شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کو شدید تنقید کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ کی جانب سے معروف امریکی میزبان اوپرا وِنفری کو دیئے گئے تہلکہ خیز انٹرویو کے ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے پر تنقید کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔

تاہم اس حوالے سے  شاہی مبصر فل ڈیمپیر نے دعوٰی کیا ہے کہ  ہم جانتے ہیں کہ ہیری اور میگھن کو اس انٹرویو میں اجازت دی گئی تھی کہ وہ مکمل جھوٹ اور غیر تصدیق شدہ حقائق بیان کریں اور اوپرا ونفری نے اس کی تصدیق کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

شاہی مبصر نے کہا کہ اُن کے خیال میں صحافتی اعتبار سے یہ بہت ہی غلط ہے، ہوسکتا ہے کہ اس انٹرویو کو لاکھوں افراد نے دیکھا ہو اور یہ بہت ساری سرخیوں کا حصہ بنا ہو لیکن یہ واضح طور پر صحافت نہیں تھی۔

گزشتہ روز شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کا معروف امریکی میزبان اوپرا وِنفری کو دیا گیا تہلکہ خیز انٹرویو ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اوپرا ونفری کا شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے ساتھ 2020ء کے آغاز میں دھماکہ خیز انٹرویو نشر ہوا تھا جو کہ شاہی خاندان چھوڑنے کے بعد اس شاہی جوڑے کا پہلا ٹی وی انٹرویو تھا۔

اس انٹرویو نے برطانوی شاہی خاندان کو دہائیوں کے بدترین بحران سے دوچار کیا اور شہزادہ ہیری کے ان کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم اور والد شہزادہ چارلس کے ساتھ تعلقات مزید خراب کر دیئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version