Advertisement

ہم کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی  کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو کاشتکاروں کیلئے سب کمیٹی مسائل کو دیکھے گی، یہ کمیٹی پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور صوبوں کی نمائندگی رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کسانوں کو کیسے اپنے پاؤں پر کھڑا کریں، کامیاب کسان پروگرام ہے اس میں کسان کو ریلیف ملے گا، ہم دیکھیں گے کہ اگر کہیں کوئی کمی ہے تو اسکو دور کیا جائے، یہ بجٹ کسانوں کیلئے ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ اس مرتبہ گندم کے بھی کسانوں کو اچھے ریٹ ملیں گے، کوئی ساتھ دے یا نہ دے قانون ہمیں بنانا ہے قانون ہم تبدیل کردیں گے، قانون بنانا اور عملدر آمد کروانا ہمارا کام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی این ایس ہنگور کی لانچنگ؛ پاک بحریہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
پی ڈی ایم اے کی بارشوں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جا ری
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی واقعہ کرنا چاہتی ہے، فیصل کریم کنڈی
طوفانی بارش کی پیشگوئی، وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں پیشگی انتظامات کا حکم
’مریم نواز کا مشن ہے عوام کو سستی روٹی اور سبزیاں ملیں’
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑی خبر
Next Article
Exit mobile version