ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا نجیب الدین اویسی کی سربراہی میں اجلاس ہوا ہے جس میں ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کثرت رائے سے منظور ہوگیا ہے۔
حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت دو سال کر دی گئی ہے جبکہ ترمیمی بل میں پرائیویٹ ممبران کی تعداد 2 سے بڑھا کر 5 کر دی گئی ہے ، کارکردگی کی بنیاد پر تعیناتی ہونی چاہیے، اچھا کام کریں تو مدت بڑھادینگے۔
وہیں دوسری جانب ممبر کمیٹی حامد حبیب کہتے ہیں کہ چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کو ختم کر کے شب خون مارا گیا ہے ، میں اس بل کی مخالفت کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کارکردگی جانچنے کا طریقہ کار ہونا چاہیے، ہم اس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News