جماعت اسلامی ہر سطح پر طلبہ وطالبات کے ساتھ ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہر سطح پر طلبہ وطالبات کے ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات جو بھی لائحہ عمل طے کریں ہم ساتھ کھڑے ہیں۔
[amazonad category=”Mobile”]
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں، جماعت اسلامی ہر سطح پر طلبہ وطالبات کے ساتھ ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کے تعلیم دشمن اقدامات قابل قبول نہیں ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے تعلیم دشمن اقدامات واپس نہ لئے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج اور دھرنا دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

