Advertisement

بیرون ممالک میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، طاہر محمود اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بیرون ممالک میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کیلئے وزیر اعظم نے فوری اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جناب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر متحدہ عرب امارات ، بحرین اور دوحہ سے پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے 3394 متحدہ عرب امارات، 2016 دوحہ سے اور 722 بحرین سے مسافروں کو لائے گی، کورونا کی وبا کی وجہ سے برادر عرب اسلامی ممالک نے سفری نظام میں تبدیلی کی ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر کوشاں ہیں، سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے مسائل بھی حل کیے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version