Advertisement

لوگوں کی بدزبانی سے پریشان صارفین کیلئے ٹویٹر کا نیا فیچر

ٹویٹر پر ہراساں کرنا اور غیر مناسب زبان کے استعمال کے لئے صارفین کو ذہنی طور پر پریشان کرنا معمول بن چکا ہے جس سے نمٹنے کے لئے اب ٹویٹر نے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر نے صارفین کے لئے رپلائی کے فیچر کو زیادہ بہتر بناتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے، اب صارفین ٹویٹ کرنے کے بعد بھی رپلائز کو محدود کرسکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان ایک ٹویٹ میں کیا گیا ہے، اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو کسی ٹویٹ پر لوگوں کے طنزیہ یا توہین آمیز جوابات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

یعنی اب اگر صارف کو لگے گا کہ اس کی ٹویٹ پر لوگوں کے رپلائز قابل برداشت نہیں تو وہ رپلائی فلٹر کو ٹرن آن کرکے ان کو محدود کرسکیں گے۔

یہ فیچر اس وقت متعارف کروایا گیا، جب حال ہی میں ٹویٹر کے ایک ڈیزائنر نے ٹویٹس تک مخصوص افراد کی رسائی کے حوالے سے چند کانسیپٹ فیچرز کی جھلک پیش کی تھی۔

Advertisement

پہلے فیچر کا نام ٹرسٹڈ فرینڈز تھا جس کا مقصد چند مخصوص افراد کو ہی ٹویٹس تک رسائی دینا تھا۔

اس کے علاوہ ٹویٹر کے فیچر میں 2 آڈینس گروپس ہوں گے، ایک ایوری ون اور دوسرا ٹرسٹڈ فرینڈز، جن میں سے کسی ایک کا انتخاب ٹویٹ کرتے ہوئے کیا جائے گا۔

ایک اور کانسیپٹ فیچر رپلائز کو فلٹر کرنے کے حوالے سے ہے جس سے صارفین مخصوص الفاظ یا جملوں کا انتخاب کرسکیں گے جو وہ دیکھنا نہیں چاہتے۔

اگر کوئی صارف ان الفاظ یا جملوں کو استعمال کر کے اس فرد کو رپلائی کرتا ہے یا مینشن کرتا ہے تو ٹویٹر کی جانب سے بتایا جائے گا کہ یہ الفاظ اس فرد کی ترجیح کے خلاف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version