Advertisement

عید الاضحیٰ ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب

جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عید الاضحیٰ پر اپنے ایک پیغام میں تمام پاکستانی قوم اور عالم اسلام کوعید کی مبارکباد پیش کی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عید قربان پر ہمیں مستحقین اور غرباء کو یاد رکھنا ہے، سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں کورونا سے بچاؤ کی تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں عید قرباں پر بھی بہت احتیاط سے کام لینا ہے اور سماجی فاصلے سمیت تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہیں کیونکہ یہ کسی انفرادی شخص کے لئے نہیں بلکہ اس میں پورے معاشرے کی بھلائی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا ساتھ دینے پر اپنے عوام کے شکر گزار ہیں، اللہ تعالی ہمیں اس خطرناک وباء پر قابو پانے کی مزید ہمت عطا کرے۔

Advertisement

 سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں احتیاط کا دامن کسی صورت نہیں چھوڑنا جبکہ عید کی تعطیلات میں رش والے علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور زیادہ وقت اپنے گھروں پر اپنے پیاروں کے ہمراہ گزاریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version