Advertisement

سارہ اور فلک کی عید کی تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر  ںے مداحوں کو بڑی عید کی مبارک باد پیش کر دی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز رکھنے والی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ عید کی تصویریں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سارہ خان  نے ڈیزائنر آغا نور کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔

جبکہ فلک شبیر سفید ٹی شرٹ اور جینز میں ملبوس ہیں اور اپنی اہلیہ کو پھول دیتے نظر آرہے ہیں۔

سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری اور فلک کی طرف سے آپ سب کو عید مبارک ہو۔‘

اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کی مداحوں کی بڑی تعداد بھی اُنہیں عید کی مبارکباد دیتی نظر آرہی ہے۔

Advertisement

گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
Next Article
Exit mobile version