Advertisement

بھارت اور فرانس کے درمیان طیاروں کی متنازع ڈیل کی تحقیقات فرانسیسی جج کریں گے

بھارت اور فرانس کے درمیان رافیل طیاروں کی متنازع ڈیل کی تحقیقات فرانسیسی جج  کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جج کی تعیناتی فرانس کے نیشنل فنانشل پروسیکیوٹر کی طرف سے کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی تفصیلات کے مطابق ڈیل کے تحت بھارت نے 9 ارب 30 کروڑ ڈالر کے عوض فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدے تھے، فرانسیسی میڈیا اور ایک این جی او نے 2016 میں ہونے والی  ڈیل کے لیے فرانسیسی کمپنی پر بھارتی حکام کو رشوت دینے بھی کا الزام لگایا تھا۔

مالی جرائم میں مہارت رکھنے والی فرانس کی این جی او شیرپا 2018 سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ معاہدے کے بعد کانگریس نے بی جے پی کی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ اس نے زیادہ قیمت پر طیاروں کا سودا کیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں تحقیقات کے لیے جج  کی رپورٹ کے بعد کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سودے کی پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی سے تحقیقات کرائی جائے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version