عائشہ عمر نے لباس پر تنقید کرنے والوں کو دھمکی دے دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عائشہ عمر نے لباس، رنگت، جسم سے متعلق تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔
اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تنبیہ کی کہ وہ ان کی تصاویر پر منفی تبصرے کرنے سے گریز کریں۔
عائشہ عمر نے لکھا کہ اب سے کسی کے بھی لباس، رنگت، اسٹائل یا جسم کے حوالے سے تبصرے کرنے والوں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اداکارہ نے کہا کہ ایسے نفرت انگیز تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کردیا جائے گا۔ لہذا انتخاب آپ کا اپنا ہے۔
عائشہ عمر نے مزید کہا کہ میری پوسٹ پر تعمیری تنقید کرنے والوں کو ناصرف سراہا جائے گا بلکہ ان کی تعریف بھی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

