Advertisement

پاکستان نے ازبکستان کے شہریوں کیلئے ویزے میں خصوصی سہولیات دی ہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان نے ازبکستان کے شہریوں کیلئے ویزے میں خصوصی سہولیات دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ازبکستان کے سفیرعزت مآب اویبک عارف عثمانووسے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ازبکستان کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ویزے کے معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی، دونوں ملکوں کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانے پراتفاق قائم کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قدیم مذہبی اور ثفافتی تعلقات قائم ہیں، ازبکستان عظیم اسلامی ورثے کا امین ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی رشتے سے جڑے دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ازبک شہریوں کو پاکستان آمد کے لئے اب 5 دن کا ٹرانزٹ ویزا بھی جاری کیا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب ازبک سفیر کا کہنا ہے کہ لاہور اور تاشقند کے درمیان پی آئی اے کی پرواز دو جولائی سے بحال ہوچکی ہے، ہوائی سفر کی سہولت سے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اورکاروبار کو فروغ ملے گا، ویزہ سہولیات کے معاہدے پر عملدآمد سے روابط میں مزید اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی
ایران سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان
علی امین گنڈاپور گورنر والے معاملے میں حق پر ہیں، عمر ایوب
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
ملتان این اے 148 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم نے میدان مار لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version