پہلے ٹیم کا سلیکشن درست کرو، شعیب اختر کا کھیل سے متعلق اہم انکشاف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے ہارنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ٹیم کا سلیکشن درست کرو، ٹیم میں کوئی ایک میچور بیٹسمین نہیں۔
شعیب اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کے پلیئر ون ڈے میں اور ون ڈے کے پلیئر ٹی ٹوئنٹی میں کھلا رہے ہیں۔
[amazonad category=”Electronics”]
انہوں نے کہا کہ صہیب مقصود کو ٹی ٹوئنٹی کی پرفارمنس پر منتخب کیا اور ون ڈے میچز کھلا رہے ہیں جبکہ سرفراز سے بہتر مڈل آرڈر بیٹسمین کوئی نہیں۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے کاؤنٹی کرکٹ کے پلیئرز کو چند گھنٹے پہلے ٹیم میں شامل کیا، میں نے پہلے کہہ دیا تھا سیریز تین صفر سے انگلینڈ جیتے گی۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم کو آؤٹ سوئنگ گیند پر مشکل ہوتی ہے، پاکستان ٹیم میں کوئی ایک کھلاڑی بتائیں جسے انگلینڈ میں ٹکٹ خرید کر کوئی دیکھنے آئے۔
شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ جاوید میانداد کو لوگ دیکھنےآتے تھے،وہ میچ فنش کرتے تھے، ماضی میں جاوید میانداد کی بیٹنگ دیکھنے شائقین آیا کرتے تھے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ وقار یونس کو لانے والوں سے پوچھا جائے انہیں کیوں لایا جاتا ہے۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ سی ای او پی سی بی وسیم خان کو پہلے 2 سال میں نے سپورٹ کیا ہے، سنا ہے وسیم خان کو تین سال کی توسیع دی جارہی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے والی انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی جبکہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 52 رنز سے فتح اپنے نام کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 13 جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

