Advertisement

پاکستان میں موجودہ سفارتکاروں اور انکے اہلخانہ کی سیکیورٹی یقینی بنانا ترجیح ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ سفارتکاروں اور انکے اہلخانہ کی سیکیورٹی یقینی بنانا ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا کہ افغان سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو معاملے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان سفارتخانے کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی پر ٹیکسی میں سفر کے دوران حملہ کیا گیا، افغان سفیر کی بیٹی پر حملے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، افغان سفیر اور انکے اہلخانہ کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کا پتہ لگانے اور گرفتار کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ایسے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اس پریشان کن واقعے کے فوری بعد اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ اور متعلقہ سیکیورٹی احکام مسلسل سفیر اور انکے اہلخانہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں، اس معاملے پر افغان سفیر اور اہلخانہ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version