لاہور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شہربھر میں رات گئے تک کارروائی کرتے ہوئے مختلف دکانیں اور 8 ریسٹورنٹس سیل کردیے ہیں۔
سیل کرنے والوں میں اصلی بٹ بخاری قذافی اسٹیڈیم ، پنڈ ریسٹورنٹ ، یاسر بروسٹ ، بون فائر بھیکے وال موڑ، کرز موون پیک قذافی اسٹیڈیم ، کراچی زم زم بریانی، کوئٹہ ملت ہوٹل اور چائے کوڈہ شامل ہیں۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس پر ویکسینیشن کے بغیر لوگوں کو کھانا سرو کیا جا رہا تھا جبکہ ریسٹورنٹس میں بغیر ویکسینیشن لوگوں کو داخلہ ممنوع ہے.
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی ریسٹورنٹ میں ویکسینیٹڈ لوگ نہیں بیٹھے ہوں گے تو اس ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا جائے گا ، شہری بھی ویکسینیشن لازمی لگوائیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے سخت کارروائیاں جاری رہینگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

