یو این جنرل اسمبلی نے گلوبل ٹیررزم اسٹریٹجی کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ یو این جنرل اسمبلی نے نظرثانی شدہ گلوبل ٹیررزم اسٹریٹجی کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹیررزم اسٹریٹجی کے تحت جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کی بنیاد پر دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا ہے۔
ترجما دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلافوبیا سے پیداشدہ دہشت گردی کے خطرات کو گلوبل اسٹریٹجی میں شامل کرنا بڑی کامیابی ہے، اور اب دنیا میں مختلف جگہوں پر مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں پر حملوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان باربار عالمی برادری پر اسلاموفوبیا کے خطرات سے نمٹنے کے لئے زور دیتا آیا ہے اور اس سے بین الاقوامی دہشت گردی کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کے لئے بہتر حالات پیدا ہونے کے مواقع ملے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

