Advertisement

ممتاز بھٹو کی تدفین وصیت کے مطابق کی جائے گی، بیٹا امیر بخش

سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو نے کہا ہے کہ ممتاز بھٹو کی تدفین وصیت کے مطابق کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ والد کی تدفین کل ان کےآبائی قبرستان میرپور بھٹو میں ہوگی۔

 ممتاز بھٹو کے بیٹے امیر بخش بھٹو نے مزید کہا کہ والد نے اپنی زندگی میں ہی اپنی قبر کی نشاندہی کردی تھی، والد کی وصیت کے مطابق ان کی نامزد جگہ پر تدفین کی جائے گی۔

 یاد رہے سابق وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی بھٹو  28 نومبر 1933 کو نودیرو کے گاؤں میرپور بھٹو میں پیدا ہوئے ، شہید ذوالفقار بھٹو  کے کزن اور قریبی ساتھی ہونے کے باعث سردار ممتاز بھٹو 1967 سے 1989 تک پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے۔

سردار ممتاز بھٹو 32 سال کی عمر  میں پہلی مرتبہ رکن سندھ اسمبلی بنے، انہوں نے 1972 میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے طور پر فرائض سرانجام دیئے جبکہ 1971 میں آٹھویں گورنر سندھ کی حیثیت سے بھی خدمت سرانجام دیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ ممتاز بھٹو نے شہید بے نظیر بھٹو سے اختلافات کے باعث 1989 میں ون یونٹ فیڈریشن کی بنیاد پر اپنی سیاسی سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی کا قیام عمل میں لائے ،  سردار ممتاز خان بھٹو 1972ع میں وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version