Advertisement

وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ایچ ای سی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام انتظامیہ نے جامعہ اور ایچ ای سی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام انتظامیہ نے صدر مملکت کی آنکھوں میں دھول جھونک دی ہے، یونیورسٹی کے اساتذہ بھرتی کے عمل کے خلاف امیدواروں نے وزیر اعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے ہیں۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے شکایتی پورٹل پر وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں، 2013 اور 2017 اشتہار کے تحت سالوں بعد سلیکشن بورڈ کی اجازت جامعہ سینیٹ کے 46 ویں اجلاس میں دی گئی تھی۔

انکشاف ہوا ہے کہ جامعہ سینیٹ کے 46 ویں اجلاس کی روداد توثیق ہونے سے قبل ہی بھرتی کا عمل شروع کیا گیا تھا اور اساتذہ بھرتی کے لیے جامعہ اردو یونیورسٹی نے خود ہی ٹیسٹ لیےتھے، اساتذہ بھرتی کے لیے لیا جانے والا ٹیسٹ امریکی ویب سائٹ سے چوری کیا گیا تھا۔

انکشاف کیا گیا ہے کہ اسٹنٹ رجسٹرار امیر فاروقی خود ہی نگراں تھے اور خود ہی امیدوار رہے تھے اور کامیاب بھی ہوئے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا ہے کہ اساتذہ بھرتی ہونے کے لئے 2 ہزار ایک سو سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی تھی جس میں سے 670 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بھرتی ٹیسٹ کے نتائج میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیر کی گئی تھی اور حاصل کردہ نمبر واضح کرنے کے بجائے کامیاب اور ناکامہ سے متعلق فہرست جاری کی گئی تھی، یونیورسٹی کے کلیدی عہدوں پر تعینات اساتذہ و افسران اور ان کے رشتہ داروں کو بھرتی کرنے کے لیے ٹیسٹ نتائج میں ہیرا پھیر کی گئی تھی اور 20 سے زائد ایسی امیدواروں کو ٹیسٹ میں کامیاب قرار دیا گیا تھا جن کا تعلق وفاقی اردو یونیورسٹی انتظامیہ اور ان کے رشتہ داروں سے ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی امیدواروں کو نظر انداز کر کے من پسند ماسٹر ڈگری یافتہ امیدواروں کا سلیکشن بورڈ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version