مریم کی تقریروں میں بھارت سے ہمدردی نظر آتی ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مریم کی تقریروں میں کشمیری عوام سے کم بلکہ بھارت سے ہمدردی زیادہ نظر آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کشمیر کے کاز کو صرف نقصان پہنچانا جانتے ہیں، آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں ماضی کے جیب کتروں سے واقف ہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ مریم کی تقریروں میں کشمیری عوام سے کم بلکہ بھارت سے ہمدردی زیادہ نظر آتی ہے، لگتا ہے اگلا الیکشن مریم نواز بھارت سے لڑیں گی۔
[amazonad category=”Mobile”]
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں موصوفہ کا یہی اسلوب تقریر ان کے صفائے کا سبب بنا، مریم کے بابا لندن فلیٹس میں بیٹھ کر کشمیر کی جنگ لڑیں گے۔
خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کا ماضی ساز باز مفاہمت سے بھرا ہے، میاں مفرور اور مریم کشمیر میں بغیر جدوجہد کے ووٹ کو عزت دیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کشمیری عوام کے حقیقی سفیر ہیں، کشمیر انتخابات میں دونوں جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

