Advertisement

سندھ میں آئندہ اقتدار پی ٹی آئی کا ہوگا، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں آئندہ اقتدار پی ٹی آئی کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو والی پارٹی نہیں بلکہ زرداری والی پارٹی بن چکی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات دفن ہو چکے ہیں، پیپلز پارٹی کو سندھ میں حکومت کرتے آج 12واں سال ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اندرون سندھ کے حالات انتہائی ناگفتہ بہہ ہیں، سندھ میں کرپشن آسمان کو چھو رہی ہے ہر ادارے میں کرپشن کی گنگاہ بہہ رہی ہے اور ان حالات میں آپ ترقی کے جتنے مرضی نعرے لگائیں ان خالی نعروں میں وزن نہیں رہتا۔

[amazonad category=”Electronics”]

Advertisement

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پی پی کا سندھ سے بھی صفایا ہو جائے گا اور سندھ میں آئندہ اقتدار پی ٹی آئی کا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار ملا تو بہت سے بحران ورثے میں ملے، ہم نے معیشت کو سہارا دیا اور اب ہم اللہ کے فضل و کرم سے گروتھ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ آج ترسیل زر کی شرح ایکسپورٹ کی شرح سے تجاوز کر گئی ہے، ہم برابری کی بنیاد پر تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیںوہ ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ہم انہیں ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن اس راستے میں روپکاوٹ بن رہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں افغان عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔ افغانستان میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، افغانستان میں قیام امن سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version