Advertisement

عوام چیخنے چلانے سے نہیں بلکہ کردار سے متاثر ہوتی ہے، تنویر الیاس

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویرالیاس خان نے کہا ہے کہ عوام چیخنے چلانے سے نہیں بلکہ کردار سے متاثر ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویرالیاس خان نے مریم نواز کے باغ جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں باغ آزاد کشمیر کی عوام کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے ملک مخالف بیانیے کو مسترد کر دیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ باغ کے عوام کے شعور کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے سیاسی اداکارہ کے ڈرامے کو ناکام بنادیا، باغ کے ناکام جلسے کی بوکھلاہٹ مریم نواز کی تقریر میں واضح نظر آئی۔

سردار تنویرالیاس خان نے یہ بھی کہا کہ مریم صاحبہ، باغ سمیت آزاد کشمیر بھر کے عوام وزیراعظم عمران کو اپنا محسن سمجھتے ہیں اور اگر آپ کو کل کا تاریخ ساز جلسہ ناکام دکھائی دے رہا ہے تو اپنی آنکھوں یا دماغ کا علاج کروائیں۔

سردار تنویرالیاس خان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر صاحبہ، میرا اور میرے خاندان کا سیاست سے آج کا نہیں بلکہ عشروں سے تعلق ہے، میرا پورا خاندان باغ آزاد کشمیر کا باعزت گھرانہ ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے اے ٹی ایم کہنے والے ذرا اپنے گریبان میں جھانکیں، اپنے والد کی طرح دوسروں کو نہ سمجھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویرالیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ مریم صفدر صاحبہ،آپ اور آپ کے والد کو اے ٹی ایمز کی ضرورت ہوتی ہے خان کو نہیں۔میں وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، اے ٹی ایم نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Next Article
Exit mobile version