Advertisement

مریم اور بلاول کو کل سے انہی کی زبان و انداز میں جواب دیا جائے گا، شہباز گِل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ مریم اور بلاول کو کل سے انہی کی زبان و انداز میں جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جس طرح کی گھٹیا زبان مریم اور بلاول وزیراعظم کے لیے استعمال کر رہے ہیں کل سے اسی زبان اور انداز میں جواب دیا جائے گا۔

شہباز گِل نے کہا کہ تمیز سیکھانے والے حضرات انہی کی زبان اور انداز میں ہیڈ لائن بنا رہے ہیں، ون سائیڈڈ اسٹیٹمنٹ چلائی جا رہی ہے، کل سے  سائنتھیٹک لیڈرز کی طبیعت درست کی جائے گی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ مائنز اینڈ منرلز نے قیام پاکستان 1947 کے بعد سے محصولات کی وصولی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ نے ایک مالی سال میں 5.21 ارب روپے ریونیو جمع کیا جو کہ 3.45 بلین کے اپنے مقررہ ہدف سے 1.76 ارب روپے زائد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version