حریم شاہ کا جلد کتاب لکھنے کا اعلان

پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اہم اعلان کر دیا۔
متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ایک اچھی کتاب لکھیں گی۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ایک پروگرام میں شرکت کا کِلپ شیئر کیا جس میں وہ فیاض الحسن چوہان کے حوالے سے بات چیت کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ وہ اور فیاض الحسن چوہان اچھے دوست ہوا کرتے تھے، ساتھ بیٹھ کر بہت بار کھانا بھی کھایا۔
انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان سے لاکھ درجے بہتر ہوں، میرے اندر فیاض الحسن چوہان سے زیادہ خوفِ خدا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ہماری بھی اتنی ہی عزت ہے جتنی ایک وزیر کی ہے، اگر ہماری عزت پر کوئی حملہ آور ہوگا تو ہم چُپ نہیں بیٹھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News