Advertisement

ایک شخص کا صبح کی چائے پر دھاڑتے شیر سے سامنا،ویڈیو وائرل

جنوبی افریقا میں گھومنے کی غرض سے ایک کیمپ میں قیام کرنے والے شخص کو صبح سویرے کچن کی کھڑکی کھولتے ہی دھاڑتے شیر سے سامنا ہوگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

اکثر اوقات انسان کے ساتھ انہونی ہوتی رہتی ہے مگر جب کسی خون خوار جنگلی جانور کے ہاتھوں جان کے لالے پڑ جائیں تو اچھے اچھوں کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں، مگر کبھی کبھار کچھ لوگ ایسی صورتحال سے بھی  خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی افریقا کے ایک سیرو تفریح کے لئے لگائے جنگل کے کیمپ میں پیش آیا جہاں گھومنے کی غرض سے وہاں موجود ڈیلان پانوس نامی شخص نے صبح کی کافی بناتے ہوئے قدرتی نظاروں سے محظوظ ہونے کے لئے کھڑکی کھولی تو ایک دھاڑتے شیر کا اُس سے سامنا ہوا۔

 اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیلان پانوس کافی بنانے کے لئے جب بھی کھڑکی کے پاس سے گزرتا ہے شیر اُس پر دھاڑتا ہے۔

اس دوران ڈیلان پانوس اس منظر سے خوف زدہ ہونے کے بجائے خوب انجوائے کر رہا ہے اور ویڈیو میں بتا رہا ہے کہ اُس کے ساتھ اس کیمپ میں اور لوگ بھی موجود ہیں اور یہاں کھڑکی سے باہر ایک شیر اور شیرنی ہم سے ملنے آئے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version