ساڑھے تین گھنٹے ہاکی کو ایک انگلی پر متوازن رکھنے کا ریکارڈ قائم

بھارت میں ایک شخص نے ہاتھ کی صرف ایک انگلی پر ہاکی کو ساڑھے 3 گھنٹے سے زائد وقت ہوا میں متوازن رکھ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
بھارتی شہری نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کے علم میں لائے بغیر عالمی ریکارڈ توڑدیا۔
بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ضلع بالانگیر کے راج گوپال نے ہاتھ کی ایک انگلی پر ہاکی کو 3 گھنٹے 35 منٹ تک متوازن رکھ کر ریکارڈ قائم کردیا۔
راج پال کی اس مہارت کو دیکھنے والوں میں ساتھیاپیرا پادھن بھی شامل تھے جو ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں سے زیادہ سے زیادہ مکے مارنے کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز ہیں۔
راج گوپال کا مقصد ہاکی ایک انگلی پر کھڑی رکھنے کا 2 گھنٹے 22 منٹ اور 22 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑنا تھا، جو ہمانشو گپتا نے 2017ء میں اپنے نام کیا تھا۔
راج گوپال نے اپنا نام گنیز بک میں درج کرانے کے لئے ویڈیو اور عینی شاہدین کے بیانات پر مبنی دستاویز جمع کرادی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

