Advertisement

ٹائپنگ کے بغیر واٹس ایپ میسج بھیجنے کا طریقہ؟

واٹس ایپ استعمال کرنے والے ٹائپنگ کے بغیر بھی دوست کو پیغام بھیج سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن میں سے چند ہزار شاید اس بات سے واقف ہوں کہ انہیں کسی بھی پیغام کا جواب دیتے ہوئے ٹائپنگ کی ضرورت نہیں بلکہ وہ بول کر اپنے الفاظ تحریری صورت میں بھی دوست کو بھیج سکتے ہیں۔

یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والوں کے لئے دستیاب ہے ،جس کے لئے اینڈرائیڈ صارف کو پلے اسٹور سے گوگل اسسٹنٹ جبکہ آئی او ایس موبائل صارف کو اسٹور سے سری نامی ایپ انسٹال کرنا ہوگی۔

اس کے علاوہ گوگل اسسٹنٹ انسٹال کرنے کے بعد صارف کو پیغام دیکھنے کے لئے اسکرین دیکھنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی کیونکہ وہ آنے والے پیغام کو سسٹم کی مدد سے سُن سکتا ہے۔

اگر کسی صارف کو آواز کی صورت میں پیغام کی ضرورت نہیں تو وہ سیٹنگز میں جاکر اسے بند کر سکتا ہے۔

Advertisement

سب سے پہلے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ میں گوگل اسسٹنٹ نامی اپیلیکیشن انسٹال کریں، جسے ہائی گوگل اور اوکے گوگل جیسے الفاظ ادا کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں اینڈرائیڈ صارف جب موبائل کے ہوم بٹن کو دبا کر رکھے گا تب بھی گوگل اسسٹنٹ ایپلیکیشن آن ہوجائے گی۔

ایپلیکیشن انسٹال ہونے کے بعد آپ اپنے موبائل میں محفوظ کسی بھی دوست کا نام لے کر اُسے پیغام بھیج سکیں گے۔

صارف جیسے جیسے الفاظ ادا کرے گا وہ اسکرین پر تحریری صورت میں نظر آئیں گے، پیغام مکمل ہونے پر صارف اوکے سینڈ اٹ لفظ ادا کرے گا تو پیغام تحریری صورت میں دوست کو پہنچ جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version