Advertisement

اخروٹ کھانے کے حیرت انگیز فوائد

اگرچہ سائنسی تحقیقات بتاتی ہیں کہ اخروٹ کھانے سے دل، دماغ اور نظامِ خون کو بہت فائدہ ہوتا ہے اور اب اس ضمن میں مزید تحقیق سامنے آئی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ روزانہ نصف کپ اخروٹ کھانے سے امراضِ قلب اور کولیسٹرول کے خطرات تقریباً 8.5 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

عمررسیدہ افراد کو چاہئیے کے اپنی غذا میں اخروٹ ضرور شامل کریں ،اس ضمن میں اسپین کے ہاسپٹل کلینک بارسلونا نے 628 افراد بھرتی کیے اور ان کی نصف تعداد کو روزانہ اخروٹ کھانے کو کہا اور یہ سلسلہ دو سال تک جاری رہا۔

 دو سال بعد نتیجہ برآمد ہوا کہ اخروٹ کھانے سے لوڈؑینسٹی لائپوپروٹین( ایل ڈی ایل) کی مقدار میں خاصی کم ہوئی جو کہ مضر کولیسٹرول کہلاتا ہے۔

اگر لوڈؑینسٹی لائپوپروٹین کولیسٹرول اپنی حد سے بڑھ جائے تو خون کے لوتھڑے بننے کا عمل شروع ہوسکتا ہے جس سے فالج اور امراضِ قلب کی شرح بڑھ جاتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جن افراد نے دو برس تک نصف کپ روزانہ اخروٹ کھانے کو معمول بنایا ان کے خون میں نہ صرف ایل ڈی ایل ذرات کی کمی ہوئی بلکہ باریک ترین ایل ڈی ایل ذرات بھی کم کم دیکھے گئے۔

Advertisement

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو دل کی حفاظت کرتے ہیں، اس طرح اخروٹ کھانے سے امراضِ قلب کا خطرہ ساڑھے آٹھ فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Next Article
Exit mobile version