Advertisement

شیاؤمی پہلی بار دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی بننے میں کامیاب

شیاؤمی نے پہلی بار سام سنگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی نمبرون کمپنی بننے کا اعزاز کم از کم ایک ماہ کے لئے اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیاؤمی نے اپریل سے جون 2021 کے دوران پہلی بار دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور ایپل کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا تھا مگر اب اس نے دنیا کی نمبرون اسمارٹ فون کمپنی بننے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ریسرچ کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق جون 2021 کے دوران شیاؤمی نے سام سنگ اور ایپل سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کیے۔

اس کے علاوہ جون میں کمپنی نے مئی 2021 کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کیے اور دنیا بھر میں فون مارکیٹ میں اس کا شیئر 17.1 فیصد رہا جبکہ سام سنگ اور ایپل اس عرصے میں 15.7 فیصد اور 14.3 فیصد کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

رپورٹ میں عندیہ دیا گیا کہ شیاؤمی کی یہ برتری عارضی ہوسکتی ہے کیونکہ کورونا وائرس کی نئی وباء کے باعث جون میں سام سنگ فونز کی پروڈکشن متاثر ہوئی جس سے اس کے دستیاب فونز کی تعداد میں کمی آئی۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے فونز کی فروخت متاثر ہونے کے بعد سے شیاؤمی کی جانب سے اس خلا کو بھرنے کے لئے جارحانہ کوششیں کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیاؤمی چین، یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریق میں ہواوے کی جگہ لے رہی ہیں جبکہ یہ وہ مارکیٹس ہیں جہاں ہواوے فونز بہت زیادہ فروخت ہوتے تھے۔

درحقیقت کچھ دن پہلے ایک اور کمپنی اسٹرٹیجی اینالیٹکس نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ شیاؤمی اپریل سے جون کے دوران سب سے زیادہ فونز فروخت کرنے والی کمپنی رہی، جس کا مارکیٹ شیئر 25 فیصد رہا۔

شیاؤمی کے زیادہ تر فونز کم آمدنی یا متوسط طبقے کو مدنظر رکھ کر متعارف کرائے جاتے ہیں مگر اب چینی کمپنی فلیگ شپ فونز میں بھی اپنا شیئر بڑھانا چاہتی ہے، جس پر ابھی سام سنگ اور ایپل کی بالادستی ہے۔

اسی حکمت عملی کے تحت شیاؤمی نے 2021 میں 11 الٹرا اسمارٹ فون متعارف کروائے جس کی قیمت 5999 یوآن ہے جبکہ اس کا پہلا فولڈ ایبل فون 9999 یوآن کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version