پنجاب اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کل ایک بجے طلب کر لیا

اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کل 1 بجے طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی سال کے آئینی تقاضے کے حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اہم فیصلہ،اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کل ایک بجے طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسمبلی کے پارلیمانی اور آئینی تقاضے کے سو دن پورے کرنے کے لئے کیا گیا ،اسپیکر نے اجلاس جمعہ کے روز تک ملتوی کیا تھا جمعہ کو اجلاس کر نے کی صورت میں آئینی تقاضےکے سو دن پورے نہیں ہو رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی خلاف ورزی سے بچنے کے لئے اجلاس ایک روز پہلے جمعرات کو طلب کیا گیا ،اب جمعرات کو اجلاس کے باعث آئینی تقاضے کے پارلیمانی سال کے سو دن پورے ہو جائیں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

